سورة الواقعة - آیت 14

وَقَلِيلٌ مِّنَ الْآخِرِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور ان کی تعداد پچھلوں میں سے کم ہوگی

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٢) آیت ١٣، ١٤ میں، اولین، سے پہلی امتوں کے لوگ مراد ہیں اور آخرین سے امت محمدیہ کے، یا دونوں سے امت محمدی کے اولین اور آخرین مراد ہیں۔