سورة الذاريات - آیت 37
وَتَرَكْنَا فِيهَا آيَةً لِّلَّذِينَ يَخَافُونَ الْعَذَابَ الْأَلِيمَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور ہم نے اس بستی میں ان لوگوں کے لئے ایک نشانی (١٣) چھوڑ دی جو درد ناک عذاب سے ڈرتے ہیں
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٥)۔ آیت ٣٧ میں جس نشانی کی طرف اشارہ فرمایا ہے اس سے مراد بحیرہ مردار ہے جس کاجنوبی علاقہ آج بھی ایک عظیم الشان تباہی کے آثار پیش کررہا ہے۔