سورة ق - آیت 1

ق ۚ وَالْقُرْآنِ الْمَجِيدِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

ق ٓ(١) قسم ہے قرآن کی جو عالی مرتبت عظیم المنافع ہے

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

تشریح۔ (١)۔ یہ سورت مکی ہے اور عہد وسطی کی تنزیلات سے ہے اس کاموضوع آخرت ہے نبی اکثر عیدین کی نمازوں اور جمعہ کے خطبہ میں اس سورۃ کو تلاوت فرمایا کرتے تھے۔ (٢)۔ قرآن مجید کی ایک صفت، مجید، بھی ہے یعنی بلند مرتبہ اور کثیر العطا قرآن کانظم اور معنی کے اعتبار سے اعجاز اس کے بلند مرتبہ ہونے کی دلیل ہیی اور قرآن مجید کی اتباع سے جوفوائد اور منافع حاصل ہوتے ہیں وہ بجائے خود ہی اس کے کثیر العطا ہونے کی دلیل ہیں اس بنا پر قرآن مجید کو ہی نبی کی رسالت پر بطور دلیل پیش کیا گیا ہے اور پھر بتایا کہ یہ پیغمبر تمہیں میں سے ہے اس کی باتوں پر غور کرو۔