سورة محمد - آیت 6
وَيُدْخِلُهُمُ الْجَنَّةَ عَرَّفَهَا لَهُمْ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور انہیں جنت میں داخل کرے گا، جس کی پہچان اس نے انہیں دنیا میں ہی کرا دی تھی
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٣) حق وباطل کے مابین مقابلہ تورہتا ہی ہے پھر اگر جنگ شروع ہوجائے تو مسلمانوں کو ثبات وشجاعت سے کام لینا چاہے باطل کا زور جبھی ٹوٹے گا کہ بڑے بڑے شریر مارے جائیں جب مسلمانوں کی دھاک بیٹھ جائے تو اس وقت تم قیدی بناسکتے ہوجیسا کہ سورۃ انفال میں فرمایا، ماکان لنبی ان یکون لہ اسری حتی یثخن فی الارض۔ اس کے بعد حسن اخلاق سے یاتواحسان کرکے رہا کرواوریا کچھ فدیہ لے کر۔ یا مسلمان قیدیوں کے عوض رہا کردو، اور یہ حرب وضرب اور قیدوبند کاسلسلہ تاآں جاری رہے کہ جنگ موقوف ہوجائے۔