سورة الزمر - آیت 41
إِنَّا أَنزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَابَ لِلنَّاسِ بِالْحَقِّ ۖ فَمَنِ اهْتَدَىٰ فَلِنَفْسِهِ ۖ وَمَن ضَلَّ فَإِنَّمَا يَضِلُّ عَلَيْهَا ۖ وَمَا أَنتَ عَلَيْهِم بِوَكِيلٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
بے شک ہم نے لوگوں کی ہدایت کے لئے آپ پر دین حق کے ساتھ کتاب (٢٦) نازل کی ہے، پس جو ہدایت قبول کرے گا وہ اپنا بھلا کرے گا، اور جو راہ حق سے برگشتہ ہوگا، اس کا نقصان وہ خود اٹھائے گا، اور آپ ان پر داروغہ بنا کر نہیں بھیجے گئے ہیں
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اس آیت کی تفسیرگزر چکی ہے۔