سورة يس - آیت 42
وَخَلَقْنَا لَهُم مِّن مِّثْلِهِ مَا يَرْكَبُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور ہم نے ان کے لئے کشتی جیسی (٢٢) دوسری چیزیں پیدا کیں جن پر وہ سوار ہوتے ہیں
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٩) آیت ٤١ کے تحت، بھاری جہازوں کا سمندر کو پار کرنا مذکور ہے۔ یہ بھی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے اور اس پر انسان کے معاشی اسباب وذرائع کا انحصار ہے۔