سورة يس - آیت 18

قَالُوا إِنَّا تَطَيَّرْنَا بِكُمْ ۖ لَئِن لَّمْ تَنتَهُوا لَنَرْجُمَنَّكُمْ وَلَيَمَسَّنَّكُم مِّنَّا عَذَابٌ أَلِيمٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

لوگوں نے کہا، تمہارا آنا ہمارے لئے منحوس (١٠) ثابت ہوا ہے، اگر تم باز نہ آئے تو ہم تمہیں سنگسار کردیں گے، اور ہماری جانب سے تمہیں درد ناک عذاب بھگتنا پڑے گا

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٥) آئندہ آیت ١٨ میں جس طعن کا ذکر ہے اس قسم کی جہالت کا اظہار قدیم زمانہ سے لوگ اپنے انبیاء کے متعلق کرتے چلے آئے ہیں (دیکھیے سورۃ الاعراف ١٣٠، النمل : ٤٧) خود نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے متعلق بھی کفار اور منافقین نے ایسی ہی بات کہی (النساء ٧٧)۔