سورة يس - آیت 8

إِنَّا جَعَلْنَا فِي أَعْنَاقِهِمْ أَغْلَالًا فَهِيَ إِلَى الْأَذْقَانِ فَهُم مُّقْمَحُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

ہم نے بے شک ان کی گردنوں میں طوق (٥) ڈال دئیے ہیں جو ان کی ٹھڈیوں تک پہنچے ہوئے ہیں، جس کے سبب ان کے سر اوپر کی طرف اٹھا دئیے گئے ہیں

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٢) یعنی طوقوں کی وجہ سے نہ سرنیچے جھکاسکتے ہیں اور نہ ادھر ادھر پھیر سکتے ہیں، اس لیے وہ اپنے سراٹھائے کھڑے ہیں۔ مراد ضد اور ہٹ دھرمی ہے۔ انسان کے تمام کاموں کی جڑ یقین اور اعتقاد کا استحکام ہے۔ اسی کو شریعت، ایمان، کے لفظ سے تعبیر کرتی ہے خدا کا تصور یاتوانسان کو محبت کی شکل میں اپن طرف کھنچتا ہے یا خوف کی عظمت وہیبت دکھلا کراپنے آگے جھکالیتا ہے لیکن جن کے گلوں میں نفس و شیطان کے طوق پر گئے ہیں ان کی فطرت کو عبودیت الٰہی سے گویا اجنبیت ہوگئی ہے۔