سورة الروم - آیت 47

وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ رُسُلًا إِلَىٰ قَوْمِهِمْ فَجَاءُوهُم بِالْبَيِّنَاتِ فَانتَقَمْنَا مِنَ الَّذِينَ أَجْرَمُوا ۖ وَكَانَ حَقًّا عَلَيْنَا نَصْرُ الْمُؤْمِنِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور ہم نے آپ سے پہلے بہت سے انبیاء (٣٢) کو ان کی قوموں کے پاس بھیجا تھا، جو ان کے پاس کھلی نشانیاں لے کر آئے تھے، پس جن لوگوں نے جرم کیا ان سے ہم نے انتقام لیا اور ہم پر مومنوں کی تائید و نصرت واجب تھی

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(١١) دنیا میں جن لوگوں نے بھی اپنے پیغمبروں کو جھٹلایا ہے ان سے ہم نے انتقام لیا ہے اور مومنوں کی مدد کی ہے۔ آیت نمبر ٤٧ میں مومنین کو تسلی دی اور کفار کو تنبہ کی ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی دوسرے پیغمبروں کی طرح اللہ تعالیٰ کے سچے پیغمبر ہیں پھر جیسے ان کے مخالفین سے انتقام لیا گیا اسی طرح آپ کے مخالفین سے بھی بدلہ لیاجائے گا۔