سورة العنكبوت - آیت 51

أَوَلَمْ يَكْفِهِمْ أَنَّا أَنزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَابَ يُتْلَىٰ عَلَيْهِمْ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَرَحْمَةً وَذِكْرَىٰ لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

کیا ان کے لئے یہ نشانی کافی نہیں ہے کہ ہم نے آپ پر قرآن نازل کیا ہے، جس کی ان کے سامنے تلاوت کی جاتی ہے، بے شک اس میں ایمان والوں کے لئے رحمت اور نصیحت ہے

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(١٩) یعنی یہ لوگ معجزات کا مطالبہ کرتے ہیں کیا امی ہونے کے باوجود آپ پر قرآن جیسی کتاب کا نازل ہونا بجائے خود اتنا بڑا معجزہ نہیں ہے کہ آپ کی رسالت کی تصدیق کے لیے کافی ہو اور یہ سرتاسر رحمت کا خزینہ ہے قرآن، رحمت سے وحی وتنزیل کی ضرورت پر بھی پھر وہ بار بار مطالبہ کرتے ہیں کہ اگر تم رسول اللہ ہو اور ہم واقعی حق کو جھٹلارہے ہیں تو ہم پر وہ عذاب کیوں نہیں لے آتے جس سے ہمیں ڈرایا جاتا ہے تو اس کے جواب میں فرمایا کہ عذاب الٰہی کے کے لیے توایک وقت مقرر ہے اور وہ آکررہے گا آگے اس عذاب کی ہولناکی بیان فرمائی ہے