سورة القصص - آیت 52
الَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ مِن قَبْلِهِ هُم بِهِ يُؤْمِنُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
جنہیں ہم نے اس سے پہلے کتاب (٢٥) دی تھی وہ لوگ قرآن پر ایمان لاتے ہیں
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(١٣) اس کے بعد حبش کے اہل کتاب کے اس وفد کی طرف اشارہ کیا ہے جوہجرت حبشہ کے بعد نبی کی بعثت کی خبریں سن کر مکہ معظمہ آیا اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے قرآن سن کر کر ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے انہوں نے قرآن کے وحی الٰہی ہونے کی تصدیق کی اور آپ پر ایمان لے آئے، یہ واقعہ مسجد حرام میں پیش آیا جب کہ کفار قریش گردوپیش کھڑے ہو کر اس منظر کو دیکھ رہے تھے سیرت ابن ہشام اور البدیہ (ابن کثیر) میں یہ واقعہ مفصل مذکور ہے۔