سورة القصص - آیت 49

قُلْ فَأْتُوا بِكِتَابٍ مِّنْ عِندِ اللَّهِ هُوَ أَهْدَىٰ مِنْهُمَا أَتَّبِعْهُ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

آپ کہئے کہ اگر تم سچے ہو پھر تم لوگ اللہ ہی کے پاس سے کوئی ایسی کتاب (٢٤) لے آؤ جو (تورات و قرآن) دونوں سے زیادہ ہدایت دینے والی ہو، تاکہ میں اسی کی اتباع کروں

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(١٢) آیت ٤٨ میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نبوت پر ان کے اعتراض کا جواب دیا ہے اور پھر چیلنج کیا ہے کہ تمہارے پاس اگر کوئی کتاب ہے جو قرآن اور تورات سے بہتر ہوتوپیش کروہم بلاتامل اس کی پیروی کریں گے۔