سورة القصص - آیت 21

فَخَرَجَ مِنْهَا خَائِفًا يَتَرَقَّبُ ۖ قَالَ رَبِّ نَجِّنِي مِنَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

پس وہ وہاں سے ڈرے سہمے نکل پڑے کہا میرے رب مجھے ظالموں سے بچالے۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٤) فرعون کے غلبے اور جبر واستبداد کے خوف سے حضرت موسیٰ گھبرا گئے لیکن قومی حمیت کی آگ دل میں برابر سلگتی رہی سوئے اتفاق سے دوسرے دن پھر وہی ناگوار موقع پیش آیا شہر میں اس واقعے کی شہرت ہوگئی اور حضرت موسیٰ کے سامنے جلاوطنی کا مقدس مرحلہ پیش آگیا جوہر حقانی جددجہد کی پہلی منزل ہے۔