سورة النمل - آیت 65

قُل لَّا يَعْلَمُ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ الْغَيْبَ إِلَّا اللَّهُ ۚ وَمَا يَشْعُرُونَ أَيَّانَ يُبْعَثُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

آپ کہہ دیجئے کہ آسمانوں اور زمین میں جتنی مخلوقات ہیں ان میں سے کوئی بھی اللہ کے سوا غیب کی باتیں نہیں جانتا ہے اور نہ انہیں معلوم ہے کہ وہ دوبارہ کب اٹھائے جائیں گے۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(١٠) اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے ایک ہم صفت ذکر کی ہے یعنی کہ اللہ کے سوا کسی کو علم غیب نہیں ہے جن فرشتے انبیاء اور الیاو سب کا علم محدود ہے صرف اللہ ہی ہے جس سے اس کائنات کی کوئی چیز پوشیدہ نہیں۔