سورة الفرقان - آیت 6

قُلْ أَنزَلَهُ الَّذِي يَعْلَمُ السِّرَّ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ إِنَّهُ كَانَ غَفُورًا رَّحِيمًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اے میرے نبی ! آپ کہہ دیجیے کہ اس قرآن کو اس اللہ نے نازل کیا ہے جو آسمانوں اور زمین کی تمام پوشیدہ باتوں کو جانتا ہے، بیشک وہ بڑا ہی مغفرت کرنے والا، بے حد مہربان ہے۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٣) کفار نے قرآن کو اساطیر الاولین کہہ کر جس طرح اس کے وحی الٰہی ہونے سے انکار کیا ہے اسی طرح گویا اس کے خالی ازحکمت ہونے پر بھی اشارہ کا ہے لیکن گزشتہ اقوام کے عبرت ناک انجام واساطیر کہنا بھی صداقت کو منہ کوچڑانا ہے۔ اس لیے قرآن نے ان کے جواب یہ کہہ کر تنبیہ وطنز کی ہے کہ اس کو نازل کرنے والی وہ ذات ہے جو کائنات کے اسرار ورموس سے خوب واقف ہے اور اس کتاب میں ماضی کی عبرتیں اور انسانی زندگی کی انفرادی اور اجتماعی ذمہ داریوں کا بیان ہے۔