سورة النور - آیت 59
وَإِذَا بَلَغَ الْأَطْفَالُ مِنكُمُ الْحُلُمَ فَلْيَسْتَأْذِنُوا كَمَا اسْتَأْذَنَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ ۚ كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ آيَاتِهِ ۗ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور تمہارے بچے جب بلوغت (٣٤) کو پہنچ جائیں تو تم سے اجازت لیں جس طرح ان سے پہلے کے لوگ اجازت لیتے رہے ہیں اللہ اپنی آیتوں کو سی طرح تمہارے لیے بیان کرتا ہے اور اللہ بڑا جاننے والا بڑی حکمتوں والا ہے۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٤٤)۔ پھر جب بچے بالغ ہوجائیں تو ان کا حکم بھی وہی ہے جو دوسرے مردوں کا ہے، یعنی کسی وقت بھی بلا اجازت تمہارے کمرے میں داخل نہیں ہوسکتے، لڑکے کا بالغ ہونا یہ ہے کہ اسے احتلام ہوجائے اور لڑکی کی بلوغت ایام ماہواری سے شروع ہوجاتی ہے۔