سورة النور - آیت 44

يُقَلِّبُ اللَّهُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّأُولِي الْأَبْصَارِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اللہ رات دن کو بدلتا رہتا ہے، بیشک اس میں بصیرت والوں کے لیے بڑی عبرت ہے۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٣٤)۔ ان لوگوں کو جن کے دل کی آنکھیں اندھی ہوچکی ہیں نشانات قدرت کا مطاعلہ کرنا چاہیے تاکہ اللہ تعالیٰ کے نور کی روشنی سے مستفید ہوسکیں اور ان روشن دلائل کے ذریعہ سے ہدایت ورہنمائی حاصل کرکے صراط مستقیم پر چل سکیں۔