يَوْمَ تَرَوْنَهَا تَذْهَلُ كُلُّ مُرْضِعَةٍ عَمَّا أَرْضَعَتْ وَتَضَعُ كُلُّ ذَاتِ حَمْلٍ حَمْلَهَا وَتَرَى النَّاسَ سُكَارَىٰ وَمَا هُم بِسُكَارَىٰ وَلَٰكِنَّ عَذَابَ اللَّهِ شَدِيدٌ
جس دن تم اسے دیکھو گے (اس دن) ہر دودھ پلانے والی (مارے دہشت کے) اس بچے کو بھول جائے گی جسے وہ دودھ پلاتی تھی اور ہر حاملہ عورت اپنا حمل گرا دے گی اور اس (دن) آپ لوگوں کو دیکھیں گے کہ جیسے ان پر نشہ طاری ہے، حالانکہ وہ نشہ کی حالت میں نہیں ہوں گے، بکہ اللہ کا عذاب شدید ہوگا۔
اس کے بعد فرمایا حاملہ عورتیں کہ ابھی ان کے وضع حمل کا وقت نہیں آیا شدت ہول سے بے اختیار جنین گرا دیں گی، اور یہ دہشت کی انتہا ہے، جسم انسانی پر اس سے زیادہ دہشت کا کوئی اثر نہیں ہوسکتا۔ اور لوگ کس حال میں ہوں گے؟ ایسے جیسے متوالے ہوگئے ہوں، یہ حالت فی الحقیقت متوالے ہونے کی حالت نہ ہوگی بلکہ ہولناکی کی شدت انہیں مخبوط الحواس کردے گی۔ گزشتہ جنگ میں جب جرمن فوج نے یثر اور انیٹورپ پر گولہ باری کی تھی تو وہاں کے بہت سے باشندے بالکل پاگل ہوگئے تھے اگر گولہ باری کی ہولناکی کا یہ اثر ہوتا ہے تو اس حادچہ کا اثر کیسا ہوگا جس میں اجرام سماویہ ایک دوسرے سے ٹکرا جائیں گے؟