سورة مريم - آیت 65

رَّبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا فَاعْبُدْهُ وَاصْطَبِرْ لِعِبَادَتِهِ ۚ هَلْ تَعْلَمُ لَهُ سَمِيًّا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

وہ آسمانوں اور زمین اور ان کے دونوں کے درمیان پائی جانے والی ہر چیز کا رب (٤١) ہے، اس لئے آپ اسی کی عبادت کیجئے، اور اس کی عبادت کی راہ میں ہر تکلیف کو گوارہ کیجئے، کیا آپ کے علم میں اس کا کوئی ہمنام ہے۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

آیت (٦٥) میں خطاب پیغمبر اسلام اور ان کے ساتھیوں سے ہے۔ فرمایا دو باتوں میں لگے رہو، ساری کامیابیاں انہی سے ملیں گی اس کی عبادت کرو۔ اس کی عبادت کی راہ میں جتنی بھی مشکلات پیش آئیں جھیلتے رہو۔