سورة مريم - آیت 28
يَا أُخْتَ هَارُونَ مَا كَانَ أَبُوكِ امْرَأَ سَوْءٍ وَمَا كَانَتْ أُمُّكِ بَغِيًّا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اے ہارون کی بہن ! تمہارا باپ کوئی برا آدمی نہیں تھا، اور تمہاری ماں بدکار نہیں تھی۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
آیت (٢٨) میں اخت ہارون سے مقصود حضرت مریم کا ایک رشتہ دار ہے جو نہایت پارسا شخص تھا، اس لیے ملامت کرنے والوں نے اس کی طرف نسبت دے کر ملامت کی، مسلم و ترمذی کی حدیث مغیرہ بن شعبہ میں یہ تفسیر خود آنحضرت سے منقول ہے۔