سورة الإسراء - آیت 9
إِنَّ هَٰذَا الْقُرْآنَ يَهْدِي لِلَّتِي هِيَ أَقْوَمُ وَيُبَشِّرُ الْمُؤْمِنِينَ الَّذِينَ يَعْمَلُونَ الصَّالِحَاتِ أَنَّ لَهُمْ أَجْرًا كَبِيرًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
بیشک یہ قرآن (٤) اس راہ کی طرف راہنمائی کرتا ہے جو سب سے سیدھی ہے (یعنی اسلام کی طرف) اور ان مومنوں کو خوشخبری دیتا ہے جو عمل صالح کرتے ہیں کہ یقینا ان کے لئے بڑا اجر ہے۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اس آیت کی تفسیرگزر چکی ہے۔