سورة ھود - آیت 46
قَالَ يَا نُوحُ إِنَّهُ لَيْسَ مِنْ أَهْلِكَ ۖ إِنَّهُ عَمَلٌ غَيْرُ صَالِحٍ ۖ فَلَا تَسْأَلْنِ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ ۖ إِنِّي أَعِظُكَ أَن تَكُونَ مِنَ الْجَاهِلِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اللہ نے کہا، اے نوح ! وہ آپ کے گھر والوں (٣٤) میں سے نہیں ہے، وہ تو مجسم عمل غیر صالح ہے، پس آپ ایسا سوال نہ کیجیے جس کا آپ کو کوئی علم نہ ہو، میں آپ کو نصیحت کرتا ہوں کہ نادانوں میں سے نہ ہوجایے۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(١) یعنی جب وہ تیری راہ نہ چلا اور بدعملوں کا ساتھی ہوا، تو فی الحقیقت تیرے حلقہ قرابت سے باہر ہوگیا، اب اسے اپنا نہ سمجھ۔