سورة یونس - آیت 35
قُلْ هَلْ مِن شُرَكَائِكُم مَّن يَهْدِي إِلَى الْحَقِّ ۚ قُلِ اللَّهُ يَهْدِي لِلْحَقِّ ۗ أَفَمَن يَهْدِي إِلَى الْحَقِّ أَحَقُّ أَن يُتَّبَعَ أَمَّن لَّا يَهِدِّي إِلَّا أَن يُهْدَىٰ ۖ فَمَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
آپ پوچھیے کہ کیا تمہارے شرکاء میں سے کوئی ہے جو لوگوں کی حق کی طرف رہنمائی (٣٠) کرے، آپ کہے کہ صرف اللہ حق کی طرف رہنمائی کرتا ہے، کیا جو حق کی طرف رہنمائی کرتا ہے وہ زیادہ حقدار ہے کہ اس کی پیروی کی جائے یا جو رہنمائی نہیں کرتا ہے بلکہ محتاج ہے کہ اس کی رہنمائی کی جائے، تمہیں کیا ہوگیا ہے، کس طرح تم فیصلہ کرتے ہو۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
آیت (٣٥) قرآن کے مہمان حجج میں سے ہے مگر افسوس ہے کہ مفسرین نے اس کی حقیقت بھی اسی طرح ضائع کردی جس طرح اکثر دلائل قرآنیہ ضائع کردی ہیں۔ اس کی تشریح آخری نوٹ میں ملے گی۔