سورة الانفال - آیت 70

يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ قُل لِّمَن فِي أَيْدِيكُم مِّنَ الْأَسْرَىٰ إِن يَعْلَمِ اللَّهُ فِي قُلُوبِكُمْ خَيْرًا يُؤْتِكُمْ خَيْرًا مِّمَّا أُخِذَ مِنكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ۗ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اے نبی ! آپ کے ہاتھ میں جو قیدی (59) ہیں ان سے کہہ دیجئے کہ اگر اللہ جان لے گا کہ تمہارے دلوں میں ایمان داخل ہوگیا، ہے تو تمہیں اس سے اچھا (60) دے گا جو تم سے بطور فدیہ لیا گیا ہے، اور تمہیں معاف کردے گا، اور اللہ بڑا معاف کرنے والا، بڑا رحم کرنے والا ہے

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اس آیت کی تفسیرگزر چکی ہے۔