سورة الانفال - آیت 64
يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ حَسْبُكَ اللَّهُ وَمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اے میرے نبی ! اللہ آپ کے لئے کافی ہے، اور ان مومنوں کے لئے (54) جنہوں نے آپ کی پیروی کی ہے
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(١) اس آیت کا صحیح ترجمہ یہی ہے اگرچہ بصرہ کے ائمہ نحو اس کے خلاف گئے ہیں وما کان سیبویہ نبی النحو ولا معصوما۔