سورة الاعراف - آیت 181
وَمِمَّنْ خَلَقْنَا أُمَّةٌ يَهْدُونَ بِالْحَقِّ وَبِهِ يَعْدِلُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور جنہیں ہم نے پیدا کیا ہے ان میں سے ایک جماعت (111) ایسی ہے جو دین حق پر چلتی ہے اور اسی کے مطابق فیصلہ کرتی ہے
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
آیت (١٨١) میں عرب کے ان موحد اور راست باز انسانوں کی طرف اشارہ ہے جنہوں نے اپنا جوہر فکر و نظر ضائع نہیں کیا تھا اور دعوت حق کے شناسا ثابت ہوئے تھے۔