سورة الاعراف - آیت 152

إِنَّ الَّذِينَ اتَّخَذُوا الْعِجْلَ سَيَنَالُهُمْ غَضَبٌ مِّن رَّبِّهِمْ وَذِلَّةٌ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ۚ وَكَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُفْتَرِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

بے شک جن لوگوں نے بچھڑے کو اپنا معبود بنا لیا، انہیں عنقریب ان کے رب کا غضب (84) آ لے گا، اور دنیا کی زندگی میں وہ ذلیل ہو کر رہیں گے، اور ہم افترا پردازی کرنے والوں کو ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اس آیت کی تفسیرگزر چکی ہے۔