سورة الانعام - آیت 121
وَلَا تَأْكُلُوا مِمَّا لَمْ يُذْكَرِ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ وَإِنَّهُ لَفِسْقٌ ۗ وَإِنَّ الشَّيَاطِينَ لَيُوحُونَ إِلَىٰ أَوْلِيَائِهِمْ لِيُجَادِلُوكُمْ ۖ وَإِنْ أَطَعْتُمُوهُمْ إِنَّكُمْ لَمُشْرِكُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور اس جانور کا گوشت نہ کھاؤ جس پر اللہ کا نام نہ لیا گیا (16) ہو وہ یقیناً فسق ہے، اور بے شک شیاطین اپنے دوستوں کے دلوں میں وسوسے (117) ڈالتے رہتے ہیں، تاکہ وہ لوگ تم سے جھگڑیں، اور اگر تم ان کی بات (118) مان لوگے، تو بے شک تم مشرک ہوجاؤ گے
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
(ف ١) وہ ذبیحہ جس پر خدا کا نام نہ لیا جائے حرام ہے ، کیونکہ اس طریق سے نظام شرک کی تائید ہوتی ہے ، اور دنیا میں شرک پھیلتا ہے ، ورنہ دراصل گوشت میں کوئی امتیاز نہیں ۔ اسلام کا مقصد یہ ہے کہ قدم قدم پر مسلمان توجہ الی اللہ کا سبق سیکھے ۔