سورة الانعام - آیت 98
وَهُوَ الَّذِي أَنشَأَكُم مِّن نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ فَمُسْتَقَرٌّ وَمُسْتَوْدَعٌ ۗ قَدْ فَصَّلْنَا الْآيَاتِ لِقَوْمٍ يَفْقَهُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور اسی نے تمہیں ایک جان (94) سے پیدا کیا ہے، پس ایک جگہ قرار کی ہوتی ہے، (یعنی ماں کا رحم) اور ایک جگہ امانت کی (یعنی باپ کی پشت) ہم نے ایسے لوگوں کے لئے جو سمجھ رکھتے ہیں آیتوں کو تفصیل کے ساتھ بیان کردیا ہے
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف1) خدا کی صفات کے سلسلہ میں یہ بھی بتایا ہے کہ تم سب کو ایک ہی نفس سے پیدا کیا گیا ہے یعنی تم میں باہمی کوئی امتیاز نہیں سب آدم (علیہ السلام) کی اولاد ہو ، اور احترام کے مستحق ۔ نیز یہ ارشاد فرمایا ہے کہ ان تمام آیات پر غور کرنا علقمندی اور دانائی ہے ۔ حل لغات : مُسْتَقَرٌّ: مقام استقرار ۔ مُسْتَوْدَعٌ: مقام وداع ، عاقبت اور دنیا سے تعبیر ہے ۔