سورة الانعام - آیت 89

أُولَٰئِكَ الَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ وَالْحُكْمَ وَالنُّبُوَّةَ ۚ فَإِن يَكْفُرْ بِهَا هَٰؤُلَاءِ فَقَدْ وَكَّلْنَا بِهَا قَوْمًا لَّيْسُوا بِهَا بِكَافِرِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

انہی لوگوں کو ہم نے کتاب (83) اور شریعت اور نبوت دی تھی، پس اگر یہ مشرکین ان چیزوں کا انکار کرتے ہیں، تو ہم نے ان پر (ایمان لانے کے لئے) ایک ایسی قوم کو مقرر کردیا ہے جو ان کا انکار نہیں کرتی ہے

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف1) کتاب ،حکم اور نبوت ایک ہی چیز کے تین پہلو ہیں یعنی انہیں کتاب یا پروگرام دیا گیا ، حکم کے معنی پیغمبرانہ اجتہاد کے ہیں ، اور نبوت کے معنی اصابت اعمال کے ہیں ۔