سورة المآئدہ - آیت 98
اعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ وَأَنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
تم لوگ جان لو کہ بے شک اللہ بڑا سخت عذاب (122) دینے والا ہے، اور بے شک اللہ بڑا مغفرت کرنے والا، بڑا مہربان ہے
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف3) یعنی اللہ تعالیٰ مجرموں اور گنہ گاروں کے لئے جہاں سخت گیر ہے ، وہاں اپنے بندوں کے لئے غفور اور رحیم بھی بدرجہ اتم ہے ، حل لغات : الْحَرَامَ: عزت ، بیت الحرام ، یعنی عزت کا گھر ۔