سورة المآئدہ - آیت 86
وَالَّذِينَ كَفَرُوا وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ الْجَحِيمِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور جن لوگوں نے کفر کی راہ اختیار کی اور ہماری آیتوں کی تکذیب کی، وہی لوگ جہنمی ہیں
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف1) مقصد یہ ہے کہ نیکی اور برائی کچھ زیادہ فاصلہ نہیں ، ایک قدم کا آگا پیچھا ہے ، حق کی طرف ذرا کھسک جائیے فردوس و جنت کی نعمتیں ہیں ، اور تم ہو ، ورنہ تکذیب وکفر کی وجہ سے ہولناک جہنم ۔