سورة البقرة - آیت 67
وَإِذْ قَالَ مُوسَىٰ لِقَوْمِهِ إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكُمْ أَن تَذْبَحُوا بَقَرَةً ۖ قَالُوا أَتَتَّخِذُنَا هُزُوًا ۖ قَالَ أَعُوذُ بِاللَّهِ أَنْ أَكُونَ مِنَ الْجَاهِلِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ اللہ تمہیں اس بات کا حکم دے رہا ہے کہ ایک گائے (١١٧) ذبح کرو۔ انہوں نے کہا : کیا آپ ہمارا مذاق (١١٨) اڑا رہے ہیں؟ (موسی نے) کہا کہ میں اللہ کی پناہ چاہتا ہوں کہ جاہل بنوں
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات : بَقَرَةً۔ گائے اور بیل ۔ هُزُوًا، مذاق ، فَارِضٌ : عمررسیدہ ۔ عَوَانٌ : جوان ۔