سورة المآئدہ - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بے حد رحم کرنے والا ہے
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
سورۃ مائدہ : مدینہ میں نازل ہوئی ، بہت سے عظیم المرتبت مسائل پر حاوی ہے ، مائدہ کے معنی خوان نعمت کے ہیں ۔ بنی اسرائیل نے کہا تھا (آیت) ” انزل علینا مائدۃ “۔ اس لئے سورۃ کا نام ہی مائدہ ہوا یعنی یہ سورۃ اہل کتاب کی دنیوی ذہنیت کی آئینہ دار ہے ، اس میں یہ بتایا گیا ہے کہ کس طرح ان لوگوں نے ہمیشہ دنیا کو دین پر ترجیح دی ، ہے اور کیونکر ان کی تمام تگ ودوکام ودہن کی تواضع تک محدود رہی ہے ۔