سورة الفلق - آیت 1
قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اے میرے نبی ! آپ کہہ دیجئے (١) میں صبح کے رب کی پناہ میں آتا ہوں
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
سورۃ الفلق (ف 2) یہ سورۃ استعاذہ ہے ۔ اس میں مرد مسلم کو بتایا گیا ہے کہ اس کی ہر شر اور فتنہ کی بات سے احتراز کرنا چاہیے اور اللہ سے نیک توفیق مانگنا چاہیے کہ وہ اس کو جسم اور روح کی ہر آزمائش سے بچائے اور اپنی آغوش پناہ میں لے لے ۔