سورة الهمزة - آیت 9

فِي عَمَدٍ مُّمَدَّدَةٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

وہ لوہے کے طویل کھمبوں کے ساتھ باندھ دئیے جائیں گے

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ف 1: دنیا میں یہ لوگ اپنے آپ کو معزز سمجھے ہوئے ہیں ۔ مگر ان کا ٹھکانا ایسی جگہ ہے جو ان کے نشہ وذلت اور غرور کو توڑ کررہے گی اور جانتے ہو کہ یہ غرور اور تبختر کو توڑ دینے والی چیز کون ہے ۔ یہ اللہ کی سلگائی ہوئی آگ ہے ۔ جو دل کی گہرائیوں تک پہنچ جائے گی ۔ یہ آگ لمبے لمبے شعلوں میں گھرے ہوں گے اور یوں معلوم ہوں گے کہ گویا طویل ستونون میں کھڑے ہیں *۔