سورة النسآء - آیت 130
وَإِن يَتَفَرَّقَا يُغْنِ اللَّهُ كُلًّا مِّن سَعَتِهِ ۚ وَكَانَ اللَّهُ وَاسِعًا حَكِيمًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور اگر دونوں جدا (126) ہوجائیں گے تو اللہ ان میں سے ہر ایک کو اپنی طرف سے کشادگی دے کر ایک دوسرے سے بے نیاز کردے گا، اور اللہ بڑی کشادگی والا اور بڑی حکمتوں والا ہے
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
(ف ٢) اختلاف جب حد سے بڑھ جائے تو مناسب یہی ہے کہ دونوں ہوجائیں اور پوری بےنیازی سے اپنے اپنے مصالح کے ماتحت زندگی بسرکریں ۔ اس آیت میں اسی حکیمانہ اصول کی وضاحت ہے ۔ حل لغات : وصینا : مادہ وصیۃ ، تاکید اکید ۔