سورة العلق - آیت 5
عَلَّمَ الْإِنسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اس نے آدمی کو وہ کچھ سکھایا جو وہ نہیں جانتا تھا
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
سورة العلق (ف 1) ان پانچ آیتوں میں جو سب سے پہلے نازل ہوئیں یہ بتایا گیا ہے کہ علم کا حصول ایک مذہبی اور دینی فریضہ ہے اور پیغمبر کو جس بات کی اولاً تلقین کی جاتی ہے ، وہ یہی ہے کہ ﴿اقْرَأْ﴾ ہاں یہ حلم اس نہج سے ہو کہ خالق کی طرف راہنمائی کرے گمراہی اور ضلالت کو نہ پھیلائے ۔