سورة الانشقاق - آیت 1

إِذَا السَّمَاءُ انشَقَّتْ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

جب آسمان پھٹ (١) جائے گا

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

سورہ انشقاق (ف 1) یہ سورۃ مکی ہے اور اس میں مسائل معاد سے زیادہ تر بحث کی گئی ہے جیسا کہ مکی سورتوں کی خصوصیت ہے ۔ فرمایا کہ جب قیامت آجائے گی اور اللہ کا حکم ہوگا کہ یہ قبہ زرنگار توڑ دیا جائے تاکہ فرشتے اس میں آجاسکیں اور یہ بساط ارضی کھینچ کر بڑھا دی جائے تو اس میں ان کو قطعاً تخلف نہیں ہوگا ۔ دونوں انتہائی عاجزی سے اللہ کے حکموں کی اطاعت کریں گے ۔