سورة النبأ - آیت 12
وَبَنَيْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور ہم نے تمہارے اوپر سات مضبوط آسمان (٤) بنائے
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
ف 1: سبعا شدادا سے مراد کئی نظام کواکب ہیں جو اپنی ساخت کے اعتبار سے نہایت محکم اور مضبوط ہیں ۔ سبع کا لفظ یہاں عدد کے لئے نہیں ۔ بلکہ تکثیر کے لئے ہے ۔