سورة المزمل - آیت 8
وَاذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ وَتَبَتَّلْ إِلَيْهِ تَبْتِيلًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور آپ اپنے رب کا نام (٤) لیتے رہئے، اور اس کی طرف ہمہ تن اور یکسو ہو کر متوجہ ہوجائیے
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: تَبَتَّلْ۔ یعنی پوری جمعیت خاطر کے ساتھ اللہ کی عبادت میں مصروف ہونا چاہیے ۔