سورة النسآء - آیت 52
أُولَٰئِكَ الَّذِينَ لَعَنَهُمُ اللَّهُ ۖ وَمَن يَلْعَنِ اللَّهُ فَلَن تَجِدَ لَهُ نَصِيرًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
یہی وہ لوگ ہیں جن پر اللہ نے لعنت (59) بھیج دی ہے، اور جس پر اللہ لعنت بھیج دے، آپ اس کا کوئی مددگار نہ پائیں گے
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
(ف ١) ان آیات میں اس منافقانہ ذہنیت کا اظہار ہے فرمایا کہ یہ خدا کی رحمت سے دور ہیں اور جو لوگ اس کی رحمت سے دور ہیں ‘ ان کا کوئی دوست نہیں ۔ حل لغات : الجبت : بت ۔ الطاغوت : کاہن ۔ نقیرا : اقل ۔ قلیل ۔