إِنَّ الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُم بِالْغَيْبِ لَهُم مَّغْفِرَةٌ وَأَجْرٌ كَبِيرٌ
) بے شک جو لوگ اپنے رب سے غائبانہ ڈرتے (٧) ہیں، ان کے لئے مغفرت اور بڑا اجر وثواب ہے
نظر اور استدلال کی فضیلت ف 1: غرض یہ ہے ۔ کہ مغفرت اور بخشش اور اجر کبیر ان لوگوں کا حصہ ہے ۔ جو ان معارف پر غائبانہ ایمان رکھتے ہیں ۔ جو پس پردہ ہیں ۔ جو استدلال ووجدان کی روشنی میں ان حقائق کو تسلیم کرتے ہیں ۔ جو نظروں سے اوجھل ہیں ۔ اور جو اس دنیا میں کوشش کرتے ہیں ۔ کہ سچائی کو پالیں اور صداقت کا برات کے ساتھ اعتراف کریں ۔ اور جو لوگ اس وقت جب دنیا کی آنکھیں بند ہوتی ہیں ۔ عاقبت کی آنکھوں کے ساتھ مشاہدہ وتجربہ کے بعد خدا کو اور جنت ودوزخ کو تسلیم کرینگے ۔ ان کا یہ تسلیم کرنا ان کے لئے یک قلم بےسود ہوگا ۔ کیونکہ ضرورت تو اس بات کی ہے ۔ کہ یہاں اس دنیا میں ان مشکلات ومواقع میں ۔ اور ان حجب استاد کے باوجود اس کو پہچانا جائے ۔ اور اس کے نام کو کفر وانکار کے خلاف پھیلایا جائے ۔ اس وقت تسلیم کیا ۔ تو کیا ۔ جب کہ وہ خود ایمان پر مجبور کردے اور جبکہ اعمال کے لئے کوئی وقت ہی باقی نہ رہے * حل لغات :۔ سعیر ۔ آتش وزاں * شحقا ۔ لعنت ہے ۔ یعنی بعد اور دوری ہے ۔ مرضات الٰہی سے محرومی ہے * ذلولا ۔ مستخر *۔