سورة الجمعة - آیت 10
فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلَاةُ فَانتَشِرُوا فِي الْأَرْضِ وَابْتَغُوا مِن فَضْلِ اللَّهِ وَاذْكُرُوا اللَّهَ كَثِيرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
جب نماز پڑھ لی جائے تو تم لوگ زمین میں پھیل (١٠) جاؤ، اور اللہ کے فضل (یعنی روزی) کی تلاش میں لگ جاؤ، اور اللہ کو کثرت سے یاد کرتے رہو، تاکہ تم فلاح پاؤ
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 2) غرض یہ ہے کہ عبادت سے مراد ترک سعی نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد تو یہ ہے کہ وہ اور زیادہ اکتساب فضل ودولت کے لئے تیار وآمادہ کرے ۔ اسی لئے ارشاد فرمایا کہ جب تم لوگ عبادت سے فارغ ہوجاؤتو پھر حسب معمول اپنے کاروبار میں مصروف ہوجاؤاور اپنے کاروبار میں اس عہد کو ملحوظ رکھو جو تم نے نماز میں اپنے اللہ سے کیا ہے ۔