سورة المجادلة - آیت 19
اسْتَحْوَذَ عَلَيْهِمُ الشَّيْطَانُ فَأَنسَاهُمْ ذِكْرَ اللَّهِ ۚ أُولَٰئِكَ حِزْبُ الشَّيْطَانِ ۚ أَلَا إِنَّ حِزْبَ الشَّيْطَانِ هُمُ الْخَاسِرُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
شیطان ان پر مسلط (١٣) ہوگیا ہے، اور ان کے دل سے اللہ کی یاد بھلا دی ہے، وہی لوگ شیطان کے گروہ کے افراد ہیں، آگاہ رہئے کہ شیطان کا گروہ ہی خسارہ اٹھانے والا ہے
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: اسْتَحْوَذَ۔ قابو پالیا ۔ تسلط کردیا ۔ حِزْبُ الشَّيْطَانِ۔ شیطان کی جماعت ۔جس کے دل میں برائی کے لئے محبت ہو ۔