إِنَّهُمْ كَانُوا قَبْلَ ذَٰلِكَ مُتْرَفِينَ
وہ لوگ بے شک اس سے پہلے دنیا میں عیش پرست (١٤) تھے
اہل جہنم کے اوصاف ف 1: جہنم والوں کے متعلق فرمایا ہے ۔ کہ ان لوگوں کے مال ودولت کے نشہ میں حق وصداقت کے پیغام کو ٹھکرایا ہے ۔ اور اس بناء پر کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو تکلفات زندگی سے نوازا ہے ۔ یہ سمجھتے ہیں ۔ کہ ان کو جب دیکھتے ہیں ۔ تو ہدیف استہزاء بناتے ہیں ۔ اور کہتے ہیں ۔ کیا اللہ کو تم ایسے تفلاش ہی فضائل کے لئے منتخب کرتے تھے ۔ کیا تمہارے سوا اس کو اور لوگ نہیں ملتے تھے ۔ جن کو وہ ایمان کی سعادتوں سے بہرہ مند کرتا ۔ ان لوگوں کے نزدیک مالدار ہونے کے بعد یہ بھی ضروری ہے ۔ کہ عقل وروح کی تمام فضیلتیں بھی ان کو حاصل ہوں ۔ حالانکہ اکثر ایسا ہوتا ہے ۔ کہ اس نوح کے آسودہ لوگ یک قلم حق کی پذیرائی سے محروم رہتے ہیں ۔ اور ان میں غوروفکر کی بہت کم صلاحیت باقی رہتی ہے *۔ حل لغات :۔ ابکارا ۔ کنواریاں * عربا ۔ محبوبہ * اتوابا ۔ ہم سن ۔ ہم ذوق * یحموم ۔ سیاہ دھواں * ولاکریم ۔ اور نہ مفید اور نہ فرحت بخش *۔