سورة الرحمن - آیت 70

فِيهِنَّ خَيْرَاتٌ حِسَانٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

ان جنتوں میں خوب سیرت (٢٤) اور خوب صورت عورتیں ہوں گی

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: خَيْرَاتٌ ۔ یعنی وہ عورتیں صورت اور سیرت کے لحاظ سے دنیا کی عورتوں سے کہیں بہتر اور اعلیٰ ہونگی ان کے ہر کام میں حسن نمایاں ہوگا ہر عادت میں نیکی اور خیر سگالی کا اظہار ہوگا ۔