سورة الرحمن - آیت 58

كَأَنَّهُنَّ الْيَاقُوتُ وَالْمَرْجَانُ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

وہ حوریں ایسی ہوں گی جیسے یا قوت اور موتی

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

جنت کی عورتیں ف 1: یعنی وہاں جن عورتوں کی رفاقت نصیب ہوگی ۔ وہ اتنی باحیا اور با عصمت ہوں گی ۔ کہ ان کی نگاہیں صرف اپنے خاوندوں تک محدود رہیں گی ۔ وہ دوسروں کو پیارومحبت کی نظروں سے نہ دیکھیں گے ۔ اور نہ دوسروں کو چاہیں گی ۔ یہ ان حوران جنت کی تعریف بھی ہے ۔ اور نسوانی سیرت کا صحیح معیار بھی یعنی ایک ایک عورت کی سچی تعریف یہ نہیں ہے ۔ کہ اس کا حسن دلفریب ہو *۔ بلکہ اس کی محبت صرف خاوند کے دل تک محدود ہو ۔ اور وہ اپنی اداؤں کے ساتھ صرف اپنے آقا کی نظروں میں محبوب ہو ۔ یاقوت ومرجان کیساتھ تشبیہہ دینے کے معنے یہ ہیں ۔ کہ وہ تندرست اور خوبصورت ہونگی اور سرخ وسفید رنگ والی ہوں گی *۔ حل لغات :۔ مدھاتین ۔ گہرے سبز * زنیا ختن ۔ ابلتے ہوئے *۔