سورة الرحمن - آیت 31
سَنَفْرُغُ لَكُمْ أَيُّهَ الثَّقَلَانِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اے جنو اور انسانو ! ہم عنقریب تمہارا حساب لینے کے لئے فارغ (١٤) ہونے والے ہیں
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
ف 1: یعنی اس عالم فنا کے کاروبار ختم ہونے والے ہیں ۔ اور اس کے بعد ہم تمہاری جانب متوجہ ہوں گے اور تم سے پوچھیں گے ۔ کہ تم نے اس زندگی میں کیا کیا ہے ؟ تم باوجود اپنی طاقت وقوت کے ہمارے قبضہ اقتدار میں ہو ۔ اور اگر تم چاہو بھی ۔ کہ آسمانوں اور زمین کی حدود سے باہر نکل جاؤ۔ تو کیا یہ ممکن ہے ؟ پھر کیوں نہیں سوچتے ؟