سورة الرحمن - آیت 29

يَسْأَلُهُ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

آسمانوں اور زمین میں جو بھی ہیں سب اسی سے مانگتے (١٣) ہیں، وہ ہر وقت ایک شان میں ہے

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ف 3: کل یوم ھوفی شان سے غرض یہ ہے کہ خدا کائنات کے نظم ونسق ، تخلیق وترتیب احیاء واماتت میں برابر لگارہتا ہے ۔ اور باوجود اس کے جو کچھ ہوتا ہے ۔ وہ مرتبہ علمی میں سب کچھ متعین ہے ۔ پھر بھی جہاں تک فعل کا تعلق ہے ۔ وہ براہ راست ہر چیز پر قادر ہے ۔ اور بقول حکماء کے فارغ نہیں ہے *۔ حل لغات :۔ برزخ ۔ آڑ ۔ پردہ * اللوء لو ۔ موتی * المرجان ۔ مونگا * الجوار ۔ کشتیاں * شان ۔ کیفیت ۔ حال ۔ کام *۔